مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری اور افغان فورسز کے آپریشن میں داعش اور طالبان کے کمانڈروں سمیت 38 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ صوبہ کنڑ میں بمباری کے دوران داعش کا صوبائی کمانڈر عبدالرحمن ہلاک ہوگیا، امریکی جنرل نے مزید بتایا کہ صوبہ کنڑ کے ضلع درائے پیچ میں بمباری کے ایک اور واقعے میں داعش کے 3 سینئر ارکان مارے گئے، شمالی صوبہ سرائے پل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے اہم رہنماؤں سمیت 34 وہابی دہشت گرد ہلا ہوگئے ہیں ، مرنے والوں میں طالبان کا سابق فرضی گورنر عبدالواحد، ایڈورٹائزنگ انچارج مولوی صدیق اور اہم کمانڈر قاری قادر شامل ہیں، فضائی کارروائی کٹا قلعہ گاؤں، مرزا ہولنگ اور لغمان گاؤں کے علاقے میں کی گئی جس میں 15 وہابی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔
افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری اور افغان فورسز کے آپریشن میں داعش اور طالبان کے کمانڈروں سمیت 38 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1874555
آپ کا تبصرہ